مالاکنڈڈویژن میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کافیصلہ

مالاکنڈڈویژن میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کافیصلہ

  

بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ )مالاکنڈڈویژن میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کافیصلہ عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈمیں اس قت لاکھوں کے تعدادمیں نان کسٹم پیڈگاڑیاں موجودہیں موجودہ حکومت نے مذکورہ گاڑیوں کوٹیکس میں لانے کافیصلہ کیاجس کی وجہ سے یہاں کے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی کیونکہ لاکھوں کے تعدادمیں گاڑیوں کے کسٹم ہونے سے حکومت کے خزانے میں اربوں روپے جمع ہونگے جبکہ دوسری جانب عوام کوبھی ریلیف ملے گااوروہ اپنی گاڑی پورے ملک میں استعمال کریں گے ۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مالاکنڈڈویژن کے عوام کے ساتھ کسٹم میں خصوصی تعاون کریں کیونکہ ملاکنڈڈویژن ایک پسماندہ ڈویژن ہے اوریہاں کے عوام سیلاب زلزلہ اوراپریشن میں بری طرح متاثرہوچکاہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -