معاشرے میں نکاح وخاندان کا ادارہ آج بھی قائم ہے ٗ منور حسن

معاشرے میں نکاح وخاندان کا ادارہ آج بھی قائم ہے ٗ منور حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے جامع مسجدالفلاح بلاک اے نارتھ ناظم آباد میں دی آرگنائزیشن آف پاکستان اسٹیل (ٹاپس ) کے رہنما خالد صابر کی صاحبزادی سے فرقان ولد ندیم نقی کا نکاح پڑھایا اور دونوں خاندانوں اور زوجین کے لیے خیر وبرکت کی دعا کی۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلامی شعائر اور معاشرتی اقدار و روایات کے خلاف شدید دباؤ کے باوجود ہمارے معاشرے میں نکاح اور خاندان کا ادارہ آج بھی قائم ودائم ہے ، ہر نئے خاندان کی بنیاد اور آغاز نکاح ہی قرار پاتا ہے ، چودہ سو برس سے یہ سلسلہ چل رہا ہے اور اس میں کبھی تعطل نہیں آیا ۔انہوں نے کہاکہ نکاح کا بندھن صرف دوافراد کے درمیان عہد و پیمان نہیں بلکہ اس کے ذریعے دوخاندانوں اور گھرانوں کے درمیان تعلق اور مراسم پید ا ہوتے ہیں اور اسی تعلق اور رشتے کے باعث آپس میں محبت و ہم آہنگی بھی پیدا ہوتی ہے اور نسل انسانی آگے بڑھتی ہے ۔ اس تقریب میں شرکت کی دعوت دینے اور شریک ہونے پر لوگ خوشی اور مسرت محسوس کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو ڈھیروں دعائیں اور مبارکباد دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نبی ؐ نے فرمایا کہ نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے منھ پھیرا وہ مجھ سے نہیں ، اس حدیث کی روشنی میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ نکاح کا عمل انتہائی پاکیزہ اور ضروری ہے ۔یہ ہمارے لیے نیک بختی ہے کہ ہم ایک ایسے دین کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں کہ جس میں ثواب ہی ثواب ہے ۔

Back

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -