جی آئی ٹی کی رپورٹ میں کوئی چیز بھی حقیقت پر مبنی نہیں،سالار وسان

جی آئی ٹی کی رپورٹ میں کوئی چیز بھی حقیقت پر مبنی نہیں،سالار وسان

  

خیرپور (رپورٹ /ڈی ایم شیخ)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء و سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے صاحبزادے بیرسٹر ھالار خان وسان نے کہا ہے کہ جی آئی ٹی کی رپورٹ میں کوئی چیز بھی حقیقت پر مبنی نہیں،دعوے سے کہتا ہوں یہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے اور پیپلز پارٹی کے لیے یہ سب کچھ نیا نہیں ہے ہماری قیادت نے پہلے بھی سخت سے سخت مشکلات کا سامنا کیا ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی ، آج ملک کا ہر شعبہ حکومتی ناکامیوں کی تاریخ سنا رہا ہے ،حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اپوزیشن سے محاذ آرائی کررہی ہے،نا اہل وفاقی حکومت نے پوری قوم کو مشکل میں ڈال رکھا ہے نئے ٹیکسز لگا کر مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے جبکہ نااہل حکومت معاشی اور اقتصادی اور انتظامی طور پر ناکام ہوچکی ہے، عوام کو کھوکھلے دعوؤں سے نہیں بہلایا جاسکتا ہے، پچاس لاکھ گھر دینے کے حکومتی دعوے صرف دیوانے کا خواب ثابت ہوں گے، تحریک انصاف کی حکومت ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے،جعلی مینڈیٹ والی حکومت کے پاس قومی مسائل کے حل کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے،کٹھ پتلی حکومت کا سو روزہ پلان قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ نہیں تھا، ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ دخترمشرق شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 11ویں ورسی بڑی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کر کے شہید رانی بینظیر بھٹو سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے ،بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے عوام کیلئے ایک نئی صبح کی امیدلیکر آئیں ہیں ان کی قیادت میں پاکستانی عوام کو انکے حقیقی حقوق دلانے اور پاکستان میں صاف و شفاف نظام کو قائم کر ینگے بلاول بھٹو زرداری نے ضیاء باقیات اور جمہوریت کے دشمنوں کیخلاف جو جہاد شروع کر رکھا ہے اس کو پایا تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -