صوابی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی پکوڑے فروش چل بسا

صوابی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی پکوڑے فروش چل بسا

  

صوابی( بیورو رپورٹ)موضع پر مولی میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والا غریب پکوڑہ فروش زمان علی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جب کہ بیوی ہسپتال میں تاحال زیر علاج ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ چند یوم قبل زمان علی اپنے گھر میں سموسے اور پکوڑے تیار کرنے میں بیوی سمیت مصروف تھے کہ اس دوران گیس کا سلنڈر زو ر دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی بری طرح جھلس گئے زمان علی گذشتہ روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جب کہ جھلس جانے والی بیوی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ متوفی زمان علی اپنے گاؤں میں سموسے اور پکوڑے فروخت کر کے بچوں کی کفالت کر رہے تھے ۔ علاقے کے لوگوں نے متاثرہ خاندان جو کہ انتہائی غریب ہے کے ساتھ مالی امداد کرنے کے لئے صوبائی حکومت ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے #

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -