سردارشیرمحمدخان علیزئی بقضائے الٰہی وفات پاگئے

سردارشیرمحمدخان علیزئی بقضائے الٰہی وفات پاگئے

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف قانون دان اسماعیل خان علیزئی کے سسر سردارشیرمحمدخان علیزئی بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ ان کی نمازجنازہ ڈیرہ شہر کے محلہ کڑی علیزئی میں اداکردی گئی جس میں بڑی تعداد میں سرکاری اداروں کے سربراہان ،معززین علاقہ ،وکلاء اوران کے رشتہ داروں نے شرکت کی ۔اسماعیل خان علیزئی محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی اویوسف خان علیزئی اورمحکمہ سی اینڈڈبلیو کے ایس ڈی اوادریس خان علیزئی کے بھائی ہیں ۔ سردار شیرمحمدخان علیزئی کی وفات پرصحافتی تنظیموں کا اجلاس زیرصدارت محمدریحان منعقدہواجس میں شیرمحمدخان علیزئی کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیاگیا اورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -