4سو افراد کے قتل راؤ انوار کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے : محمد خان محسود

4سو افراد کے قتل راؤ انوار کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے : محمد خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)چار سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ایس پی راؤ انوار کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے نقیب اللہ شہید کے قاتل کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرونگا نقیب اللہ کے خون کا سودا نہیں کرونگا نقیب اللہ 22کروڑ عوام کا بیٹاہے راؤ انوار تین ماہ کے دوران 74بار ملک سے باہر گیا ہے اتنے پیسے اس کے پاس کہاں سے آئے ہیں انصاف کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا حکومت وقت ،آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستا ن سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں میرے ساتھ کئے گئے وعدوں میں ایک وعدہ بھی ایفا ء نہیں کیا گیا ہے راؤ انوار پختونوں کے قتل میں ملوث ہے جس کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے عدالتی جنگ جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار نقیب اللہ شہید کے والد محمد خان محسود نے پولٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں نقیب اللہ شہید کی پہلی برسی کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں قبائلی عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ایس پی راؤ انوار میرے بیٹے سمیت 400سے زائد افرادکے قتل میں برا راست ملوث ہے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے دورہ مکین کے موقع پر اور چیف جسٹس نے اسلا آبا میں نقیب شہید کو قوم کا بیٹا قرار دیا ہے اور اس کے قتل میں ملوث سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور اس کی ٹیم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے جس سے میں پوری طرح مطمئن اور انصاف کے حصول کا منتظر ہوں ان کا کہنا تھا کہ نقیب شہید صرف میرا بیٹا نہیں ہے بلکہ وہ 22کروڑ پاکستانیوں کا بیٹا ہے جبکہ من گھڑت افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ میں نے اپنے بیٹے کے خون کا سودہ کیا ہے جو کہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے راؤ انوار میر ے بیٹے سمیت سینکڑوں پختونوں کا قاتل ہے جسے کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرونگا اور امید کرتا ہوں کہ مجھے انصاف ملے گا انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں قانون اور آئین کے دائرہ میں رہ کر ملک گیر احتجاج کا حق رکھتا ہوں ۔۔۔۔۔۔