ناموس رسالتؐ پر امت مسلمہ متحد ہے‘ اسعد محمود

ناموس رسالتؐ پر امت مسلمہ متحد ہے‘ اسعد محمود

  

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورو رپورٹ )قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ پرامت مسلمہ متحد ہے ،جمعیت علمائے اسلام کے ناموس رسالتؐ ملین مارچ میں عوامی شمولیت اس بات کا منہ ثبوت ہے کہ عوام ختم نبوت کے مسئلہ پر کسی قسم کی غداری برداشت نہیں کرتے اور حکمران اپنے آقاؤں کے اشارے پر پاکستانی عوام کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، ریاست مدینہ کا نام لیکر ملک کو توڑنے کے ایجنڈہ پر عمل کیا جا رہا ہے اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو بچانے کے لئے میدان عمل میں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعتی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط کئے گئے حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا میں مذاق بنا دیا ہے ، ملک کا تشخص ہر دن بعد بگاڑا جا رہا ہے اور ریاست کے وجود ختم کیا جا رہا ہے، کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کا نام لیکر کرپشن کی مثالیں قائم کی جا رہی ہیں اداروں کو من پسند سوچ کے ماتحت کرکے ادارہ جاتی بالا دستی کا مذاق اڑا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے کے جس ایجنڈا پر وفاقی حکومت تیزی سے کوشاں ہیں اس میں سب سے پہلے پاکستان کے نظریاتی اور اسلامی تشخص کو ختم کرنا تھا مگر جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان کو بچانے کا تہیہ کیا ہے اور کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ ستائیس جنوری کو ڈیرہ اسما عیل خان میں منعقد ہونے والا ناموس رسالتؐ ملین مارچ میں جنوبی اضلاع کے عوام عالم کفر پر واضح کریں گے کہ پاکستانی عوام ختم نبوتؐ اور ناموس رسالتؐ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی ناموس رسالتؐ سے متصادم کوئی حکومتی کاوش کو کامیاب ہونے دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ستائیس جنوری کو ڈیرہ اسما عیل خان کے ناموس رسالتؐ ملین مارچ میں ڈیرہ اسما عیل خان، ٹانک، بنوں، لکی مروت اور ملحقہ علاقوں کے عوام بھرپور شرکت کریں گے جماعتی احباب اس ضمن میں رابطہ عوام مہم شروع کریں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -