ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر لوڈ ان لوڈ ٹیکس ختم کرنے کا اعلامیہ جاری
صوابی( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی سلمان لودھی نے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر لوڈ ان لوڈ ٹیکس ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا اور اس سلسلے میں ایک تحریری لیٹر کے ذریعے ٹی ایم اے صوابی ، چھوٹا لاہور ، رزڑ اور ٹوپی کے علاوہ متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیاگیا۔ اور واضح کر دیا کہ اگر ٹی ایم اے کے حکام یا ان کے مجاز ٹھیکہ دار نے لوڈ ان لوڈ یا ٹرانزٹ فیس کی وصولی کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ مذکورہ ٹیکس جون 2014میں صوبائی حکومت نے ختم کئے تھے دریں اثناء آل پاکستان گڈز آنرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر حاجی فضل انور نے لوڈ ان لوڈ سمیت تمام ٹیکس ختم کرنے پر ڈی سی صوابی کا شکریہ ادا کیا #