متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی شہری جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی شہری جاں بحق
متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی شہری جاں بحق

  

ابوظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  اماراتی ریاست راس الخیمہ میں اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ایک روز قبل سڑک پر اندوہناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 35 سالہ محمد عرفان جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس اور ریسکیوں عملے نے فوری طور پر متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں سخر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے محمد عرفان کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن گہرے زخموں اور پورے جسم کی ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ محمد عرفان کی موت سر کی ہڈی ٹوٹنے اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔

مزید :

عرب دنیا -