اگر معاملہ زیر سماعت ہے تو ہم مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ نے شاہین ایئرلائنزملازمین کی تنخواہ بحالی سے متعلق کیس نمٹا دیا

اگر معاملہ زیر سماعت ہے تو ہم مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ نے شاہین ...
اگر معاملہ زیر سماعت ہے تو ہم مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ نے شاہین ایئرلائنزملازمین کی تنخواہ بحالی سے متعلق کیس نمٹا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہین ایئر لائنز ملازمین کی تنخواہ بحالی سے متعلق کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث نمٹادیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگرمعاملہ زیرسماعت ہے توہم مداخلت نہیں کریں گے،

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شاہین ایئر لائنز ملازمین کی تنخواہ بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شاہین ایئرلائنزکی طرف سے کون ہے؟ایکٹنگ سی ای اوشاہین ایئرلائنزسپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے سول ایوی ایشن کے اربوں روپے دینے ہیں،سی ای او شاہین ایئر لائن نے کہا کہ ہمارے اکاؤنٹس اوردفاترسیل کردیئے گئے،ہمارے 22 جہازکراچی ایئرپورٹ پرکھڑے ہیں،ہمارے دفاترکھولے جائیں اورکام کی اجازت دی جائے،وکیل سول ایوی ایشن نے کہا کہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ اگرمعاملہ زیرسماعت ہے توہم مداخلت نہیں کریں گے،عدالت نے شاہین ایئرلائنزملازمین کی تنخواہ بحالی سے متعلق درخواست نمٹادی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -