”ان لوگوں کو جس پمپ نے بھی پیٹرول دیا اسے سیل کر دیا جائے گا اور۔۔۔“ ہائیکورٹ کے حکم نے سب کو ’ہلا‘ کر رکھ دیا

”ان لوگوں کو جس پمپ نے بھی پیٹرول دیا اسے سیل کر دیا جائے گا اور۔۔۔“ ...
”ان لوگوں کو جس پمپ نے بھی پیٹرول دیا اسے سیل کر دیا جائے گا اور۔۔۔“ ہائیکورٹ کے حکم نے سب کو ’ہلا‘ کر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے افراد کو پیٹرول پمپوں پر پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔
جسٹس علی اکبر قریشی نے اپنے حکم میں کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کردیا جائے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔یاد رہے کہ موٹرسائیکل سواروں کے ٹریفک حادثات کے دوران اموات کی شرح ان افراد کی زیادہ ہے جنہوں نے ہیملٹ نہیں پہنا ہوتا۔