نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست پر نیپرا نے اپنا فیصلہ سنا دیاہے،نیپرانے بجلی کے نرخوں میں 31پیسے فی یونٹ کمی کردی۔ بجلی کے نرخوں میں کمی سے صارفین کو 2ارب روپے یلیف دیا جائے گا۔بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

سی پی پی اے حکام نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں کمی کی درخواست کی تھی،ساتھ ہی سی پی پی اے نے 5ارب کے سابقہ بقایا جات بھی مانگے تھے۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق نومبر میں بجلی کی ریفرنس پیداواری لاگت 4روپے 71پیسے فی یونٹ رہی۔ صارفین کو 5روپے فی یونٹ مہنگی بجلی فراہم کی گئی۔ نومبر میں پانی سے 33.98فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایٹمی ذرائع سے 10.88فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

سی پی پی اے حکام نے بتایا ہے مزید 2 ارب کی انوائسز کی تصدیق ہونا ابھی با قی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -