”نواز شریف کی سزا بڑھائی جائے کیونکہ۔۔۔“ نیب نے سابق وزیراعظم کیخلاف کیا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ شہباز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”نواز شریف کی سزا بڑھائی جائے کیونکہ۔۔۔“ نیب نے سابق وزیراعظم کیخلاف کیا ...
”نواز شریف کی سزا بڑھائی جائے کیونکہ۔۔۔“ نیب نے سابق وزیراعظم کیخلاف کیا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ شہباز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں ملنے والی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے درخواست بھی تیار کر لی گئی ہے جسے اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو ملنے والی 7 سال کی سزا کم ہے اور اسے بڑھایا جائے کیونکہ انہوں نے اہم عہدوں پر رہتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جبکہ استغاثہ نے 22 گواہوں اور ٹھوس شواہد کیساتھ کیس کو ثابت کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔
نیب نے العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کے فیصلے کی مصدقہ کاپی کے حصول کیلئے بھی احتساب عدالت سے رجوع کر رکھا ہے جو آج ہی ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جس پر عملدرآمد تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -