محمد حسن کی معصوم بیٹیاں آج بھی انصاف کی منتظر، والد کے قاتل نہ پکڑے جاسکے

محمد حسن کی معصوم بیٹیاں آج بھی انصاف کی منتظر، والد کے قاتل نہ پکڑے جاسکے
محمد حسن کی معصوم بیٹیاں آج بھی انصاف کی منتظر، والد کے قاتل نہ پکڑے جاسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نئے سال کی آمد آمد ہے لیکن یہ معصوم بچیاں آج ایک سال بعد بھی اپنے والد کی راہ دیکھ رہی ہیں ، محمد حسن کو ایک سال قبل نامعلوم افراد نے قتل کردیاتھا جس کی لاش گاڑی سے ملی لیکن تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ۔

 تفصیلات کے مطابق 28 سالہ محمد حسن ولد مختیار احمد جوکہ اسلام آباد کا رہائشی اور پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک تھا۔ 25 دسمبر 2017ءکو اپنی گاڑی پر مارکیٹ جانے کے لئے گھر سے نکلا ، رات گئے تک واپس نہ آیا اور نہ ہی اس سے کوئی رابطہ ہوا لیکن اگلی صبح اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پڑا ہواملا جس پر مقامی پولیس کو اطلاع کی گئی۔

 قتل کا مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی اسلام آبادمیں 27-12-2017 کو درج کرلیا گیا لیکن تاحال قاتل پکڑے نہیں جا سکے۔ اہلخانہ کاکہناہے کہ محمد حسن کی تین بیٹیاں ہیں جو مختلف اوقات میں اکٹھی ہوکر اپنے والد کی قبر پر جاتی ہیں اور وہاں دن گزار تی ہیں، دیکھ بھال کرتی ہیں ۔