نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ کی ملاقات ،ملکر کھانا کھایا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کرنےوالوں میں سابق وزیراعظم کی والدہ شمیم بی بی، صاحبزادی مریم نواز ،بھتیجا حمزہ شہباز اور دیگر شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے ان کی والدہ شمیم بی بی،صاحبزادی مریم نواز ، بھتیجا حمزہ شہبازاور دیگر کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے ہیں،مریم نواز اپنے والدکیلئے گھر سے مختلف پکوان اور ضروری اشیا بھی ساتھ لائیں، سابق وزیراعظم نے اہلخانہ کیساتھ دوپہر کا کھانا کھایا،خاندانی ذرائع کے مطابق کھانے میں نوازشریف کا پسندیدہ آلو گوشت بھی شامل ہے جبکہ میٹھے میں گاجر کا حلو ہ شامل ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی والدہ نے نوازشریف کا ماتھا چوما اور دعائیں دیں ،والدہ شمیم بی بی کا کہناتھا کہ ماضی کی طرح آپ اس بار بھی سرخروہوں گے ،مجھے علم ہے آپ نے ایمانداری سے ملک کی خدمت کی ۔