قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، جان کر آپ کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، جان کر آپ کی خوشی کی ...
قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، جان کر آپ کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر کی وزارت داخلہ کے تحت اسلام آباد میں پہلے قطر ویزا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے سینٹر کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے یہ عمل قطر کی ریاست انجام دیتی تھی لیکن اب جس ملک سے درخواست موصول ہوگی وہیں ویزے کا اجرا کیا جائے گا، ایسا ہی ایک ویزا سینٹر کراچی میں بھی کھولا گیا ہے۔قطر کے سفیر سقر بن مبارک نے کہا کہ پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد قطر میں 2022ءمیں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے بنائے جانے والے منصوبوں کی تکمیل میں حصہ لے سکیں گے۔
قطر میں روزگار کے حصول کیلئے درخواست دینے والے افراد کو ورک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے اور اس کیساتھ بائیو میٹرک کا اندراج کروانے کے علاوہ قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔سقر بن مبارک نے مزید کہا کہ ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔
افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 5سال میں تنقید کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، فکر یہ ہے کہ احسن اقبال کسی قطری کے ساتھ تصویر ٹویٹ کر کے قطر ویزہ سنٹر کا کریڈٹ بھی نہ لے لیں۔زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستان میں پرکشش مواقع فراہم کریں گے۔