گوجرانوالہ کا مریض ڈاکٹر کیساتھ ’ہاتھ‘ کر گیا، کیا چیز لے اڑا؟ جان کر آپ کو ہنسی بھی آئے گی اور غصہ بھی آئے گا

گوجرانوالہ کا مریض ڈاکٹر کیساتھ ’ہاتھ‘ کر گیا، کیا چیز لے اڑا؟ جان کر آپ کو ...
گوجرانوالہ کا مریض ڈاکٹر کیساتھ ’ہاتھ‘ کر گیا، کیا چیز لے اڑا؟ جان کر آپ کو ہنسی بھی آئے گی اور غصہ بھی آئے گا

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلوانوں کے شہر میں ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے آنے والا مریض ڈاکٹر کیساتھ ہی ’ہاتھ‘ کر گیا اور موقع دیکھ کر کاﺅنٹر سے ناصرف پیسے چرا لئے بلکہ وہاں پڑا چندہ باکس بھی لے اڑا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ میں پیش آیا جہاں ایک مریض علاج کی غرض سے ڈاکٹر کے کلینک میں آیا۔ ڈاکٹر کو موقع پر موجود نہ پا کر اس نے سب سے پہلے کاﺅنٹر سے رقم چرائی اور پھر کاﺅنٹر کے اوپر پڑا چندہ باکس بھی لے کر رفوچکر ہو گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے تاہم ملزم کو ابھی گرفتار نہیں کیا جا سکا البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -