تھر میں پانی کی رپورٹس ٹھیک آئی ہے،اطمینان ہوا اب لوگ صاف پانی پی سکیں گے،سپریم کورٹ کا پانچ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا حکم

تھر میں پانی کی رپورٹس ٹھیک آئی ہے،اطمینان ہوا اب لوگ صاف پانی پی سکیں ...
تھر میں پانی کی رپورٹس ٹھیک آئی ہے،اطمینان ہوا اب لوگ صاف پانی پی سکیں گے،سپریم کورٹ کا پانچ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے تھرمیں بچوں کی ہلاکتوں پر ازخودنوٹس کیس میں پانچ رکنی مانیٹر نگ کمیٹی بنانے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پانی کی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں،اطمینان ہوا اب لوگ صاف پانی پی سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تھر میں بچوں کی ہلاکتوں پرازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،سیشن جج تھرپارکرکی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گندم کی فراہمی میں شفافیت نہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے بتایاکہ 150 سے زائد ڈاکٹروں کی کمی ہے،ڈاکٹر زیادہ معاوضے کے باوجود کام کرنے پر تیارنہیں۔
سپریم کورٹ نے تھرمیں بچوں کی ہلاکتوں پر ازخودنوٹس کیس میں پانچ رکنی مانیٹر نگ کمیٹی بنانے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پانی کی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں،اطمینان ہوا اب لوگ صاف پانی پی سکیں گے۔