نواز شریف کی سزا معطل ہوگی اور وہ باہر چلے جائیں گے: رحمان ملک

نواز شریف کی سزا معطل ہوگی اور وہ باہر چلے جائیں گے: رحمان ملک
نواز شریف کی سزا معطل ہوگی اور وہ باہر چلے جائیں گے: رحمان ملک

  

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی سزا معطل ہوگی اور وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کوانٹرویو میں رحمان ملک نے کہا کہ پاکستانی سیاست پر بہت گہرے بادل چھانے والے ہیں۔ اگر آصف زرداری گرفتار ہوئے تو ملک میں طوفان آجائے گا اور حالات مزید خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ڈیڑھ ماہ میں بہت کچھ بدلنے والا ہے۔ملک میں ایسا کچھ ہونے جارہا ہے جو کسی کو سمجھ میں نہیں آئے گا۔

رحمان ملک نے کہا کہ شہبازشریف اگر اپنا کام نکال رہے ہیں تو اچھی بات ہے۔وہ قسمت کے دھنی ہیں۔ اسی لئے مراعات مل رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -