وی آئی پی قیدیوں کی ممکنہ آمد، اڈیالہ جیل کے بی کلاس کمرے خالی کرا لیے گئے

وی آئی پی قیدیوں کی ممکنہ آمد، اڈیالہ جیل کے بی کلاس کمرے خالی کرا لیے گئے
وی آئی پی قیدیوں کی ممکنہ آمد، اڈیالہ جیل کے بی کلاس کمرے خالی کرا لیے گئے

  

کراچی(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل پنڈی میں ممکنہ وی آئی پی قیدیوں کی آمد کے باعث جیل حکام نے بی کلاس کے کمرے قیدیوں سے خالی کرالیے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جن قیدیوں سے بی کلاس کے کمرے خالی کرائے گئے ہیں ان کو باقاعدہ بی کلاس دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز ان قیدیوں کو15 منٹ کے نوٹس پربی کلاس کے کمرے خالی کراکر ان کو بیرکوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے یہ اقدام جیل میں ممکنہ طور پر وی آئی پی قیدیوں کی متوقع آمد کے باعث کیا ہے۔

اخباری ذرائع کا کہناہے کہ آئندہ چند دنوں میں کچھ وی آئی پی قیدیوں کی آمد متوقع ہے۔ جن کو بی کلاس میں رکھا جائیگا، اس لیے بی کلاس کے تقریباً تمام کمرے قیدیوں سے خالی کرالئے گئے ہیں اور ان قیدیوں کو بیرکوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں بی کلاس کے 12 کمرے ہیں جن میں سے 9 کمروں کو خالی کرایا گیا ہے۔ جبکہ بی کلاس کے تین کمروں میں اومنی گروپ کے انورمجیدکے صاحبزادے ، سمٹ بنک کے سابق صدر حسین لوائی اور طیبہ ٹارچر کیس میں سزایافتہ سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کو رکھا گیا ہے جبکہ 9 بی کلاس کے کمروں کو خالی رکھا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -