اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کاطبی معائنہ مکمل، میڈیکل بورڈ کا اطمینان کا اظہار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پمز کے میڈیکل بورڈ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی صحت اور علاج کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے میڈیکل ٹیم نے ایم آرآئی سمیت شہبازشریف کے نئے ٹیسٹ بھی تجویزکردیئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کاپمزکے 3رکنی میڈیکل بورڈنے منسٹرانکلیومیں طبی معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کی صحت اورعلاج کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم ٹیم نے ایم آرآئی سمیت شہبازشریف کے نئے ٹیسٹ بھی تجویزکردیئے ۔میڈیکل بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف کے کچھ ٹیسٹ نجی لیبارٹریزسے کرائے جائیں گے،نئی ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں علاج آگے بڑھایا جائے گا۔