قومی باؤلرز نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کی ”دھجیاں“ اڑا دیں ، کتنے سکور پر پوری ٹیم کو آؤٹ کر دیا؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

قومی باؤلرز نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کی ”دھجیاں“ اڑا دیں ، کتنے سکور پر ...
قومی باؤلرز نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کی ”دھجیاں“ اڑا دیں ، کتنے سکور پر پوری ٹیم کو آؤٹ کر دیا؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  

سینچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے اور اسے پاکستان کیخلاف 42 رنز کی برتری حاصل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم نے میچ کے دوسرے روز 127 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو محمد عامر نے ڈیل سٹین کو پویلین بھیج کر جلد ہی پاکستان کو کامیابی دلا دی، انہوں نے 23 رنز بنائے۔ 170 کے مجموعی سکور پر ٹیمبا باووما بھی 53 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

کیشو مہاراج بھی زیادہ دیر تک شاہینوں کا سامنا نہ کر سکے اور صرف 4 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ دیگر بلے بازوں میں کاگیسو ربادا نے 19، ایڈم مارکرم نے 12، ڈین ایلگر نے 22، ہاشم آملہ نے 8، تھیونس ڈی بروین نے 29 اور کوینٹن ڈی کوک نے 45 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4,4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سینچورین ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کی پوری ٹیم 181 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے تھے ۔

مزید :

کھیل -