پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا
پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے،پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ طے پاگیاجس پر برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو اورسیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے معاہدے پردستخط کئے ہیں۔

معاہدے کے تحت قیدیوں کواپنے گھرکے قریب سزاکاٹنے کاموقع ملے گا۔ برطانوی سیکرٹری داخلہ کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدے کی منظوری دی گئی۔ معاہدے کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے بعدرہائی سے پہلے سزا پوری کرنے کویقینی بنایاجائے گا۔ معاہدے سے متعلق بر طانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریونے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کامظہر ہے جس سے قیدیوں کواپنے ممالک میں باقی سزاپوری کرنے کاموقع ملے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -