حج کوٹہ میں 5ہزار اضافہ پرائیویٹ حج سکیم کو دینے کا فیصلہ

حج کوٹہ میں 5ہزار اضافہ پرائیویٹ حج سکیم کو دینے کا فیصلہ
حج کوٹہ میں 5ہزار اضافہ پرائیویٹ حج سکیم کو دینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کے حج کوٹہ میں جو پانچ ہزار کا اضافہ کیا ہے وہ حج کوٹہ پرائیویٹ سکیم کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سال پاکستان کا حج کوٹہ 179210 تھا جو حج 2019ءکیلئے 184210 ہوگیا ہے۔ باقی کوٹہ میں سے حسب سابق 60 فیصد کوٹہ سرکاری سکیم اور 40 فیصد پرائیویٹ سکیم کا ہوگا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ اس سال 76184 ہوگا۔ نئی حج پالیسی کیلئے تیاری اجلاس گزشتہ روز وزارت میں بلایا گیا تھا لیکن وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے والد کے انتقال کی وجہ سے یہ اجلاس منسوخ کردیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ فضائی کمپنیوں سے حج کرایہ پر مذاکرات جاری ہیں۔ اس مرتبہ حج پروازیں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ اگلے ہفتے حج پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سعودی ائیرلائنز نے حج کرایہ میں دس ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔ دوسری ائیرلائنز زیادہ کرائے کا تقاضا کررہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -