وزیراعظم عمران خان جنوری میں کن اسلامی ممالک کا دورہ کریں گے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ امریکہ بھی سٹپٹا کر رہ جائے گا

وزیراعظم عمران خان جنوری میں کن اسلامی ممالک کا دورہ کریں گے ؟ ایسی خبر آ گئی ...
وزیراعظم عمران خان جنوری میں کن اسلامی ممالک کا دورہ کریں گے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ امریکہ بھی سٹپٹا کر رہ جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نئے سال کے پہلے مہینے میں برادر اسلامی ممالک ترکی اور قطر کا دورہ کریں گے جہاں ان کی اعلیٰ قیادت اور مختلف کمپنیوں کے وفود سے ملاقاتیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جنوری 2019ءمیں ترکی اور قطر کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورہ قطر اور ترکی کے دوران ترک صدر طیب اردوگان اور دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ قطر کے اعلیٰ حکام کیساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران قطر اور ترکی کی مختلف کمپنیوں کے وفود بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جنہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی جبکہ ان ممالک کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ ساتواں غیر ملکی دورہ ہو گا ۔ اس سے قبل وہ دو مرتبہ سعودی عرب اور دومرتبہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے کے علاوہ چین اور ملائیشیا کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

مزید :

قومی -