ڈاکٹرفیصل مسعودکی تعیناتی سے متعلق ازخودنوٹس کیس،ڈاکٹرعامرعزیزنے سپریم کورٹ میں تحریری طورپرمعافی مانگ لی

ڈاکٹرفیصل مسعودکی تعیناتی سے متعلق ازخودنوٹس کیس،ڈاکٹرعامرعزیزنے سپریم ...
ڈاکٹرفیصل مسعودکی تعیناتی سے متعلق ازخودنوٹس کیس،ڈاکٹرعامرعزیزنے سپریم کورٹ میں تحریری طورپرمعافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹرفیصل مسعودکی تعیناتی سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں ڈاکٹرعامرعزیزنے سپریم کورٹ سے تحریری طور پرمعافی مانگ لی اور پروفیسر فیصل مسعود کیخلاف کیسزواپس لے لئے جس پر سپریم کورٹ نے دائردرخواست نمٹادی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈاکٹر فیصل مسعود کی تعیناتی کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی،ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عامر عزیز عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عامر عزیز پر اظہار برہمی کا اظہار کیا ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ذاتی معاملات کوعدالتوں میں لے آئے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی کون وکالت کررہاہے؟،ڈاکٹر فیصل مسعود نے کہا کہ بیرسٹرعادل کواپناوکیل مقررکیاہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹرعامرآپ کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کررہاہوں،ڈاکٹرعامرآپ کوسیدھا جیل بھیج رہاہوں۔
ڈاکٹرعامرعزیزنے چیف جسٹس کوجواب دیا کہ میں جیل جانے کوتیارہوں،مجھے وکیل کے ذریعے دلائل دینے کی اجازت دی جائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جائیں اپنے وکیل کو لے آئیں،ہرجگہ سیاست کی جارہی ہے،ایسانہیں چلے گا۔۔
کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ڈاکٹرعامرعزیزنے سپریم کورٹ سے تحریری طور پرمعافی مانگ لی اور پروفیسر فیصل مسعود کیخلاف کیسزواپس لے لئے جس پر سپریم کورٹ نے دائردرخواست نمٹادی۔