گورنرہاﺅس کی دیواریں گرانے کا انجام ، ماہانہ کتنے لاکھ کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگ رہا ہے؟ خبرآگئی

گورنرہاﺅس کی دیواریں گرانے کا انجام ، ماہانہ کتنے لاکھ کا قومی خزانے کو ٹیکہ ...
گورنرہاﺅس کی دیواریں گرانے کا انجام ، ماہانہ کتنے لاکھ کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگ رہا ہے؟ خبرآگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) گورنر ہاﺅس کی گری ہوئی دیوار پر سکیورٹی کی مد میں لاہو رپولیس کو ماہانہ چھ لاکھ روپے کا ٹیکہ، 12جوان اور تین اے ایس آئی گورنر ہاﺅس کی ٹوٹی دیوار پر تعینات۔

خبریں میڈیا گروپ کے مطابق گورنر ہاﺅس کی دیوار ٹوٹنے اور عدالت کے حکم پر کام وہیں روکنے کے بعد ٹوٹی ہوئی دیوار پر تین شفٹوں میں پولیس کی نفری تعینات کرنے سے لاہور پولیس کو ماہانہ چھ لاکھ کا ٹیکہ لگ رہا ہے کیونکہ لاہور پولیس کے 12 جوان اور تین اے ایس آئی گورنر ہاﺅس کی ٹوٹی دیوار پر تعینات ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورنر ہاﺅس کی 60 فٹ کے قریب دیوار کا جنگلہ توڑا گیا تھا۔ اس حوالے سے محکمانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کی اوسط تنخواہ 30ہزار روپے اور اے ایس آئی کی 45ہزار روپے ہے اور گورنر ہاﺅس کی ٹوٹی ہوئی دیوار پر 3 شفٹوں میں پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ گورنر ہاﺅس کی سکیورٹی اس نفری کے علاوہ خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -