عمرہ اداکرناچاہتاہوں،ای سی ایل سے نام نکالاجائے،راﺅ انوار کی سپریم کورٹ میں درخواست

عمرہ اداکرناچاہتاہوں،ای سی ایل سے نام نکالاجائے،راﺅ انوار کی سپریم کورٹ ...
عمرہ اداکرناچاہتاہوں،ای سی ایل سے نام نکالاجائے،راﺅ انوار کی سپریم کورٹ میں درخواست

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایس ایس پی ملیرراﺅ انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست میں وفاقی اورسندھ حکومت کوفریق بنایاگیاہے ،راﺅ انوار نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ عمرہ اداکرنا چاہتاہوں،ای سی ایل سے نام نکالاجائے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ سے ضمانت پررہائی حاصل کی ہے،ٹرائل کورٹ کے حکم پرمیراپاسپورٹ ضبط کیاگیا،اعلیٰ عدلیہ سے استدعا ہے کہ میرانام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم دے۔

واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار پرنقیب اللہ محسود کے قتل کا الزام ہے اور سندھ ہائیکورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -