پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے کمی کی گنجائش پیدا ہو گئی مگر کیسے؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے کمی کی گنجائش پیدا ہو گئی مگر کیسے؟ پاکستانیوں ...
پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے کمی کی گنجائش پیدا ہو گئی مگر کیسے؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال کی آمد آمد ہے جس کیلئے عوام میں خوب جوش و خروش پایا جا رہا ہے مگر نئے سال کے آغاز سے پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی مقامی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہ اور یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گنجائش پیدا ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی کی گنجائش پیدا ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ قیمتوں میں بہت زیادہ کمی کی گنجائش پیدا ہونے جا رہی ہے مگر حکومت بجٹ خسارے کے سبب صرف 4 سے 5 روپے کمی کر سکتی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -