آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ملر کی ملاقات ،افغانستان کے سیاسی حل پر اتفاق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ملر کی ملاقات ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ملر کی ملاقات ،افغانستان کے سیاسی حل پر اتفاق

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ملر کی ملاقات، افغانستان کے سیاسی حل پر اتفاق کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ ملرنے ملاقات کی ، آرمی چیف اور جنرل ملر کے درمیان افغانستان کے سیاسی حل پر اتفاق کیا گیا ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغان مصالحتی عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے امن کیلئے ضروری ہے،افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہمیت رکھتاہے اور پاکستان افغانستان میں عمل کیلئے پر عزم ہے ،ملاقات میں اس با ت پر بھی اتفاق کیا گیا کہ افغان امن عمل افغان عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے، دونو ں رہنماﺅں نے موثر سرحدی نظام قائم کرنے اور دہشتگردوں کے خلاف مشترجہ جدوجہد پر بھی اتفاق کیا ۔

مزید : قومی /دفاع وطن