احتساب کا عمل تیز کیاجائیگا ، یہ اپنے کرتوتوں سے ڈرے ہوئے ہیں، سینیٹر فیصل جاویدکا پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی تقاریر پرردعمل

احتساب کا عمل تیز کیاجائیگا ، یہ اپنے کرتوتوں سے ڈرے ہوئے ہیں، سینیٹر فیصل ...
احتساب کا عمل تیز کیاجائیگا ، یہ اپنے کرتوتوں سے ڈرے ہوئے ہیں، سینیٹر فیصل جاویدکا پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی تقاریر پرردعمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل تیز کیا جائیگا ، یہ اپنے کرتوتوں سے ڈرے ہوئے ہیں،پیپلزپارٹی نے جو ملک کے ساتھ کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا، خود امیر سے امیر تر اور قوم کوغریب کردیا ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ماضی میں دو جماعتوں نے چارٹر آف کرپشن کررکھا تھا، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن، منی لانڈرنگ کی روک تھام کی ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ آج اپنے کرتوتوں سے ڈرے ہوئے ہیں ، جے آئی ٹی نے ان کی کرپشن کو کھول کر سامنے رکھ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کہ ماضی میں کرپشن چھپانے کے لئے قانون سازی ہوتی رہی ہے، احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا، منی لانڈرنگ کرکے جائیداد بنانے والوں کے پیچھے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چارٹرڈ آف کرپشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی ڈیل تھی ، آنیوالا وقت پاکستان کے لئے سب سے زبردست ہوگا ، اس سے قبل یہاں اس لئے قانون سازی ہوتی رہی ہے کہ کرپشن کس طرح کرنی ہے ۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے 18 ویں ترمیم یا ون یونٹ پر ایک بار بھی بات نہیں کی، 18ویں ترمیم کے خلاف تو میں پورے پاکستان میں اکیلا گھوم رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو لایا گیا تو پیپلزپارٹی سندھ میں حکومت کیسے بنا سکتی تھی۔

مزید :

قومی -