”ملک کے نام نہاد ٹھیکیدار اپنی طاقت کے نشے میں مست ہیں، میاں صاحب کی سزا کے بعد جو نعرے پنجاب میں لگے کیا۔۔۔“ بلاول بھٹو کھل کر بول پڑے

”ملک کے نام نہاد ٹھیکیدار اپنی طاقت کے نشے میں مست ہیں، میاں صاحب کی سزا کے ...
”ملک کے نام نہاد ٹھیکیدار اپنی طاقت کے نشے میں مست ہیں، میاں صاحب کی سزا کے بعد جو نعرے پنجاب میں لگے کیا۔۔۔“ بلاول بھٹو کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گڑھی خدا بخش (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس ملک کے نام نہاد ٹھیکیدار اپنی طاقت کے نشے میں مست ہیں اور یہ دیکھنے سے قاصر ہیں کہ ملک ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے۔میاں صاحب کو سزا دلوانے کے بعد جو نعرے پنجاب میں لگے کیا اس کا کوئی تصور بھی کرسکتا تھا؟۔
گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی گیارہویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرف نظر دوڑائیں غم اور غصے کی لہر ہے ، لیکن مجال ہے کہ اس ملک کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو کوئی فکر ہو، وہ تو اپنی طاقت کے نشے میں مست ہیں اور یہ دیکھنے سے قاصر ہیں کہ ملک ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے۔میاں صاحب کو سزا دلوانے کے بعد جو نعرے پنجاب میں لگے کیا اس کا کوئی تصور بھی کرسکتا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں کہ اس وقت وفاق کی بنیادیں کتنی کمزور ہوچکی ہیں اور ایک چنگاری سب کچھ راکھ میں بدل سکتی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کیا وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کی تحریک زور پکڑتی جارہی ہے، ان کی بات سنو مگر مجال ہے کہ اس ملک کے ٹھیکیداروں کو کوئی احساس ہو۔ کوئٹہ میں سینکڑوں ماﺅں بہنوں کے مطالبات کیوں نہیں سنے جارہے ، ان کے پیارے کیوں لاپتا ہیں ، اگر وہ مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں کیوں نہیں پیش کیا جاتا۔ کیا وجہ ہے کہ تین صوبائی اسمبلیوں سے کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور ہونے کے باوجود اس کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔ کیوں سندھ کے اعتراضات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جارہے ہیں۔ کیوں گلگت بلتستان سے سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے، وہاں کے عوام زیادہ دیر تک یہ بے انصافی برداشت نہیں کریں گے۔