سندھ حکومت تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرے:وزیر اعظم عمران خان

سندھ حکومت تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم ...
سندھ حکومت تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرے:وزیر اعظم عمران خان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سندھ حکومت نے کراچی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم نہ کی تو رینجرز بطور گارڈز تعینات کئے جائیں گے ۔

دنیانیوز کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ حکومت کو کراچی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی قیادت کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے کراچی اور اسلام آباد میں سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے ۔کابینہ کے اجلاس میں فرخ سبزواری کو چیئرمین ایس ای سی پی، عامر عظیم باجوہ کو پی ٹی اے میں ممبر ٹیکنیکل اور خاور صدیق کو ممبر انفورسمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ موبائل کمپنیوں کے لائسنسز کی تجدید کا معاملہ موخر کر دیا گیاہے ۔ وزیر اطلاعات کے مطابق پندرہ جنوری کے بعد درآمد شدہ موبائل 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا کر کے رجسٹر کروائے جا سکیں گے۔وفاقی کابینہ نے چین کی مارکیٹ میں پانڈہ بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسلام آباد میں خواتین کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبائلی علاقہ جات میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات جون 2019ء سے قبل کرائے جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -