جے آئی ٹی رپورٹ دھماکہ خیز ،لوٹ مار تو بہت چھوٹا لفظ یہ تو بھیانک ڈکیتیاں کررہے تھے، زرداری اور دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنا ناگزیر عمل تھا:ایاز امیر

جے آئی ٹی رپورٹ دھماکہ خیز ،لوٹ مار تو بہت چھوٹا لفظ یہ تو بھیانک ڈکیتیاں ...
 جے آئی ٹی رپورٹ دھماکہ خیز ،لوٹ مار تو بہت چھوٹا لفظ یہ تو بھیانک ڈکیتیاں کررہے تھے، زرداری اور دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنا ناگزیر عمل تھا:ایاز امیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ دھماکہ خیز ہے ،لوٹ مار تو بہت چھوٹا لفظ ہے یہ تو بھیانک ڈکیتیاں کررہے تھے، جے آئی ٹی رپورٹ نے بڑے بڑے راز افشاں کردیئے ہیں،آصف زرداری اور دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنا ناگزیر عمل تھا ۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور دیگر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ درست ہے ،عدالتوں میں تو ایان علی بھی پیش ہو رہی تھی بلکہ وہ تو گرفتار بھی ہو گئی تھی ،حسین اور حسن نواز بھی پیش ہو رہے تھے ،آج وہ کہاں ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ جے آئی کی رپورٹ تو دھماکہ خیز ہے جو منظر عام پر آئی ہے ،لوٹ مار تو بہت چھوٹا لفظ ہے یہ تو بھیانک ڈکیتیاں کررہے تھے،اتنی بڑی ڈکیتیاں کس انداز اور کس طریقے سے ہوتی رہیں؟جب یہ سارے راز سامنے آ چکے تھے تو ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنا لازمی اور ناگزیر تھا ،مجھے یہ نہیں پتا کہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے کہ نہیں ؟جے آئی ٹی نے تو یہ بھی تجویز کیا تھا کہ بلاول بھٹو کے خلاف بھی ریفرنس بنے ،کیا حسن اور حسین نواز آج فرار نہیں ہیں ؟جب تک آپ ایسی حفاظتی تدابیر نہیں کریں گے تو یہ سارا عمل مذاق بن جائے گا ،اخباروں میں آئے ،نیب بیانات آئیں تو پھر پتا چلے کہ مرغی تو باہر بھاگ گئی ہے ۔ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونا ایک اچھی چیز اور نارمل عمل ہے ،اسے ہونا لازمی تھا بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ اسے بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا ۔