سٹاک مارکیٹ میں مندی ، 100 انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد کھوبیٹھا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمندی کا رجحان آج بھی برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 364 پوائنٹس نیچے آگیا ۔
حکومت کی جانب سے تمام وعدوں اور دعووں کے باوجود سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہو پارہا اور سٹاک مارکیٹ نیچے سے نیچے چلتی جارہی ہے۔ آج (جمعرات کو ) سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔ کاروبار کا اختتام 37 ہزار 853 پوائنٹس پر ہوا ۔ پورے دن کے دوران 6 کروڑ 97 لاکھ 39 ہزار 40 شیئرز کا کاروبار کیا گیا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 3 ارب 72 کروڑ 40 لاکھ 77 ہزار 875 روپے رہی۔