پاکستانی مصنوعات کو انڈونیشیا میں ڈیوٹی فری رسائی ، برآمدات میں 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا: مشیر تجارت

پاکستانی مصنوعات کو انڈونیشیا میں ڈیوٹی فری رسائی ، برآمدات میں 30 کروڑ ڈالر ...
پاکستانی مصنوعات کو انڈونیشیا میں ڈیوٹی فری رسائی ، برآمدات میں 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا: مشیر تجارت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کی وجہ سے ہماری برآمدات میں 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے اسلام آباد میں جاری 2 روزہ اقتصادی سفارتکاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ہماری برآمدات میں کمی ہوئی ہے ۔ جی ایس پی پلس کا درجہ وزارت تجارت کی اہم کامیابی ہے، اب ہمیں افریقی ممالک میں نئی منڈیوں کی تلاش کرنی ہے۔ انڈونیشیا نے ہمیں 20 مصنوعات کیلئے ڈیوٹی فری رسائی دی ہے جس سے ہماری برآمدات میں 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ کیلئے پالیسی لا رہے ہیں۔ انجینئرنگ، کیمیکلز اور آئی ٹی کے شعبے پر توجہ دینی ہے۔ ہمیں دنیاکے ساتھ تعاون اور رابطوں کو فروغ دیناہے۔ پاکستانی سفیر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فعال کردار ادا کریں۔

مزید :

قومی -بزنس -علاقائی -اسلام آباد -