بلاول بھٹو کی دھواں دار تقریر نے سیاسی افق پر آگ لگا دی مگر یہ لکھی کس نے ؟نام جان کر آپ کے بھی واقعی ہوش اڑ جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی آج گڑھی خدا بخش میں تقریر نے سیاسی افق پر تہلکہ مچا دیا جس کے بعد اس تقریر کو لکھنے والے پر خوب بحث ہو رہی ہے۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بلاول زرداری کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تمغہ امتیاز بلاول بھٹو کو نہیں بلکہ ان کی تقریر لکھنے والے کو ملنا چاہیے ۔پروگرام میں موجود خاتون صحافی اور تجزیہ کار محمل سرفراز نے ارشاد بھٹی کی اس بات پر بتا یا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی تقریر خود لکھتے ہیں ،بلاول بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہے اس لیے اتنا بہادر ہے ،کونسا لیڈر ہے جو پنجاب میں لگنے والے نعروں کی بات کرتا ہے ؟۔محمل سرفراز کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کیسز سے ڈرنے والی نہیں اور نہ ہی بلاول کیسز سے ڈرنے والا ہے ،آج بلاول بھٹو نے کھل کر باتیں کیں اور یہ باتیں ایک بہادر لیڈر ہی کر سکتا ہے ۔