باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو تیسرے دن ہی ’اوقات ‘یاد دلا دی

باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو تیسرے دن ہی ’اوقات ‘یاد دلا ...
باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو تیسرے دن ہی ’اوقات ‘یاد دلا دی

  

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی،پروٹیز کی جانب سے ہاشم آملہ نے 63 اور ڈین ایلگرز نے 50 رنزکی عمدہ اننگز کھیلی۔دوسری اننگز میںپاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا تھاجو پروٹیز نے چار وکٹو ں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔

تفصیل کے مطابق کھیل کے پہلے روز ہی قومی ٹیم کے بلے بازوں نے مایوس کن پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 181رنز بنائے تھے جس میں بابر اعظم 71سکور کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے تاہم پاکستانی باولرز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے روز 127رنز پر پانچ کھلاڑی آوٹ کیے تھے ،کھیل کے دوسرے روز باولرز نے ایک بار پھر شاندار کار کردگی دکھاتے ہوئے پروٹیز بلے بازوں کو 223رنز پر پویلین بھیج دیا تھا ۔دوسری اننگز کے آغاز میں بھی پاکستانی بلے باز جم کر نہ کھیل سکے اور دوسرے روز ہی پاکستانی ٹیم 190رنز بنا رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی تھی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 149رنز کا ہدف دیا تھا ۔جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے تیسرے روز چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور چھ وکٹوں سے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ۔

واضح رہے کہ دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کی خراب پرفارمنس پر مکی آرتھر بھی خوب گرجے برسے اور ڈریسنگ روم میں کپتان سرفراز احمد اور مکی آرتھر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے بھی ہوئے جبکہ اس دوران مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں موجود چیزیں بھی اٹھا کر پھینکی اور انگلش زبان میں گالیاں بھی دیں ۔

مزید :

کھیل -