ستارہ امتیاز بلاول کو نہیں بلکہ ان کی تقریر لکھنے والے کو ملنا چاہئے :ارشاد بھٹی

ستارہ امتیاز بلاول کو نہیں بلکہ ان کی تقریر لکھنے والے کو ملنا چاہئے :ارشاد ...
ستارہ امتیاز بلاول کو نہیں بلکہ ان کی تقریر لکھنے والے کو ملنا چاہئے :ارشاد بھٹی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ ستارہ امتیاز بلاول کو نہیں بلکہ ان کی تقریر لکھنے والے کو ملناچاہئے ، پیپلز پارٹی استحصال ختم کرنا چاہتی ہے لیکن کون کرے گا ؟ پیپلز پارٹی کو تین بار حکومت ملی ہے تو استحصال ختم کرلیتے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگوکرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ستارہ امتیاز بلاول کو نہیں بلکہ ان کی تقریر لکھنے والے کو ملناچاہئے ، پیپلز پارٹی استحصال ختم کرنا چاہتی ہے لیکن کون کرے گا ؟ پیپلز پارٹی کو تین بار حکومت ملی ہے تو استحصال ختم کرلینا تھا ، پاکستان پیپلز پارٹی نے پیپلز کیلئے کیا کیاہے ، جمہوریت خطر ے میں ہے ، یہ مظلومیت کے رونے دھونے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بڑے بہادر ہیں لیکن یہ سمجھوتوں والے بہادرہیں ، اس ملک کو اس ملک کے ٹھیکیداروں نے ضعف پہنچایا ہوگا یا نہیں لیکن بہادروں نے ضرور ضعف پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے ساتھ نہیں بلاناچاہئے ، پیپلز پارٹی احتساب کرناچاہتی ہے تو اپنے دور میں کرلیتی ، اس وقت تو پرویزمشرف کو گارڈ آف آنردیکر ایوان صدر سے رخصت کیا گیا ،جے آئی ٹی کی رپورٹ دس فیصد بھی سچ ثابت گئی تو جیل بھی ہوگی اور نا اہلی بھی ہوگی۔

مزید :

قومی -