آصف زرداری اگرعمران خان والی سیاست شروع کردیں تو نااہلی اور جیل سے بچ جائیں گے:سلیم صافی کادعویٰ

آصف زرداری اگرعمران خان والی سیاست شروع کردیں تو نااہلی اور جیل سے بچ جائیں ...
آصف زرداری اگرعمران خان والی سیاست شروع کردیں تو نااہلی اور جیل سے بچ جائیں گے:سلیم صافی کادعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ اگر آصف زرداری اوربلاول عمران خان والی سیاست شروع کردیں توخواہ وہ سندھ کو اس سے دگنا بھی لوٹ لیں کچھ بھی نہیں ہوگا ،نہ جیل ہوگی اورنہ نااہلی ہوگی، اس وقت پاکستان کی فیڈریشن کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

جیو نیوزکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی فیڈریشن کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی میں محرومیاں ہے، پشتون بیلٹ محرومی کا شکار ہے اور کراچی کے مسائل بھی جوں کے توں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب سے بھی ایسی آواز یں اٹھنے لگی ہیں جوکبھی بلوچستان سے اٹھتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے جو الزام عمران خان پر لگایا ہے یہ الزام غلط ہے ، عمران خان پر یہ الزام لگانا ایسے ہی ہے جیسے مشرف دور میں ظفر اللہ جمالی اور شوکت عزیز پر اس وقت کچھ کرنے کے الزامات لگائے جاتے کیونکہ عمران خان کو تو وہ خود سلیکٹو وزیر اعظم کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول آج سے ایک سال قبل یاچھ ماہ قبل ایسی باتیں نہیں کررہے تھے، جے آئی ٹی میں سب باتوں کا ذکر ہے لیکن اس بات کاذکر نہیں ہے کہ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے ساتھ مل کرجب سینیٹ الیکشن میں پیسہ خرچ کیا وہ کون سے اکاﺅنٹ سے آیاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری اوربلاول عمران خان والی سیاست شروع کردیں توخواہ وہ سندھ کو اس سے دگنا بھی لوٹ لیں کچھ بھی نہیں ہوگا ،نہ جیل ہوگی اورنہ نااہلی ہوگی۔

مزید :

قومی -