آصف زرداری چند دنوں میں جیل جائیں گے :حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

آصف زرداری چند دنوں میں جیل جائیں گے :حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ
آصف زرداری چند دنوں میں جیل جائیں گے :حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ آصف زداری چند دنوں میں جیل جائیں گے ، آئین سے چھیڑ خانی کرنیوالوں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے جو بلاول نے کی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ بلاول نے اپنی تقریر میں کہاہے کہ ”عمران بیچارے کاکیاقصور؟“ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان کاکوئی قصور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بھی اسی تقریر کی کمائی کھائی تھی جب وہ جی ٹی روڈ پر نکلے تھے توان کو ایک کروڑ سے زیادہ ووٹ پڑا ۔

ان کاکہنا تھا کہ جس نے بھی آئین کو چھیڑا اس نے پاکستان کو توڑا ، آئین سے چھیڑ خانی کرنیوالوں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے جو بلاول نے کی ہے ، بلاول نے بالکل ٹھیک بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری چند دنوں میں جیل جائیں گے لیکن لوگوں کے نزدیک آصف زرداری پر لگنے والے الزامات اہم نہیں ہیں ، یہ الزامات کھوکھاتے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -