جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کا بچ نکلنا نا ممکن ہے :وفاقی وزیر عامرمحمود کیانی

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کا بچ نکلنا نا ممکن ہے :وفاقی وزیر ...
جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کا بچ نکلنا نا ممکن ہے :وفاقی وزیر عامرمحمود کیانی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کا بچ نکلنا نا ممکن ہے، احتساب کرکے چھوڑیں گے خواہ حکومت چلی جائے ، اس بار کوئی بھی ہو کسی کو نہیں چھوڑاجائے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر محمود کیانی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کا بچ نکلنا نا ممکن ہے ، حالات ان کے بس سے باہر ہیں ، اس بار کوئی بھی ہو کسی کو نہیں چھوڑا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالت نے کہا کہ آصف زرداری کو گرفتار کیاجائے تو حکومت ان کو گرفتار کرلے گی ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پازٹی اور مسلم لیگ ن ابھی چھ ماہ قبل ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرتے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ٹھوس ثبوت ہیں اور جو بھی لوگ اس میں شامل تھے وہ سب لپیٹ میں آئیںگے ۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس پر عمل در آمد میں وقت نہیں لگے گاکیونکہ تفتیش کا عمل مکمل ہوچکاہے ، حکومت کو تحریک عدم اعتماد کا کوئی خطرہ نہیں ہے ، ہم احتساب کرکے چھوڑیں گے۔

مزید :

قومی -