حکومت نے جس دن نوکری اور تابعداری میں کمی کی فارغ ہوجائیگی:راناثنا ءاللہ

حکومت نے جس دن نوکری اور تابعداری میں کمی کی فارغ ہوجائیگی:راناثنا ءاللہ
حکومت نے جس دن نوکری اور تابعداری میں کمی کی فارغ ہوجائیگی:راناثنا ءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ حکومت نے جس دن نوکری اور تابعدار ی میں کمی کی فارغ ہوجائیگی ، حکومت اگر نیب قانون میں کوئی ترمیم لانا چاہتی ہے تو اپوزیشن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہاکہ کوئی بھی ملک یا معاشرہ اپنے ماضی سے جڑا ہوتاہے جب ذوالفقار علی بھٹو کو لاہور ہائیکورٹ سے پھانسی کی سزا دی گئی تھی ، اس وقت بھی اخبارات میں یہی کچھ کہا جاتا تھا کہ انصاف کابول بالا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بہت سے واقعات پاکستان کی تیس پینتیس سالہ تاریخ سے لئے جا سکتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے ، ایک ایسا کمیشن ہو جو صرف سیاستدانوں کااحتساب نہ کرے بلکہ سب کا احتساب کرے کیونکہ جب تک احتساب بلا امتیاز نہیں ہو گا ، اس پر کوئی اعتماد نہیں کیاجائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اگر نیب قانون میں کوئی ترمیم لانا چاہتی ہے تو اپوزیشن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ، جس دن حکومت نے نوکری اورتابعدار ی میں کمی کی فارغ ہوجائیگی۔

مزید :

قومی -