حکومت کواداروں کا ترجمان بننے کی ضرورت نہیں ہے :سلیم بخاری

حکومت کواداروں کا ترجمان بننے کی ضرورت نہیں ہے :سلیم بخاری
حکومت کواداروں کا ترجمان بننے کی ضرورت نہیں ہے :سلیم بخاری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارسلیم بخاری نے کہاہے کہ حکومت کو اداروں کا ترجمان بننے کی ضرورت نہیں ہے ،نوازشریف کے علاوہ جن کے نام پانامہ میں آئے ان کو پوچھنے والاکوئی نہیں ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“ میں گفتگوکرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ پانامہ میں نواز شریف کے علاوہ بھی کئی لوگوں کے نام آئے تھے لیکن وہ لوگ کس کے مامے چاچے ہیں جن کوپوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ادارے کام کررہے ہیں توحکومت کو ان کا ترجمان بننے کی ضرورت نہیں ہے ، یہ کہا جارہاہے کہ فلاں کے بعد فلاں کی باری ہے ، اس احتساب پر صدقے واری جایاجائے ۔

مزید :

قومی -