تحریک انصاف ایک فاشسٹ پارٹی بن جائیگی:سہیل وڑائچ

تحریک انصاف ایک فاشسٹ پارٹی بن جائیگی:سہیل وڑائچ
تحریک انصاف ایک فاشسٹ پارٹی بن جائیگی:سہیل وڑائچ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ اس وقت یہ تصور کیا جارہاہے کہ آصف زرداری ، نوازشریف اور متحدہ کو سیاست سے نکالنا مقصود ہے، مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کو برقرار نہ رکھا گیاتو تحریک انصاف ایک فاشسٹ پارٹی بن جائیگی۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی سیاسی جماعت احتجاجی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ احتجاجی تحریک اس وقت چلتی ہیں جب معیشت کے مسائل ہوں ، اگر معیشت چل پڑی تو پھر احتجاجی تحریک نہیں چلے گی اور اگر معیشت نہ چلی تو احتجاجی تحریک چل پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے الزامات کا جواب نہیں دیا جا رہا بلکہ سخت تقریر کی جارہی ہے ، پیپلزپارٹی سندھ حکومت بچانا چاہتی ہے اور یہ ایک خودکشی کی پالیسی ہوگی جو پیپلز پارٹی اختیار کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی سیاسی اورعوامی طور پر اپنابیانیہ عوام سے نہ منوا سکی تو سندھ میں بھی حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھی گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ تصور کیا جارہاہے کہ آصف زرداری ، نوازشریف اور متحدہ کو سیاست سے نکالنا مقصود ہے اورجس طر ح منظم انداز میں یہ کام کیاجارہاہے ،اس طرح سے پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ ایسی صورت میں یاتو تحریک انصاف کے اندر سے اپوزیشن کھڑی جائیگی اور یا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو کسی نہ کسی طرح برقرار رکھا جائے گا ، اگر ایسا نہ کیاگیاتو تحریک انصاف ایک فاشسٹ پارٹی بن جائیگی ، اس لئے جو لوگ اس معاملے کودیکھ رہے ہیں وہ ان دو پہلوﺅں پر بھی غور کررہے ہوں گے ۔

مزید :

قومی -