”ملک اس وقت شدید بحرانوں کاشکار ہے“تجزیہ کارحسن نثار کافکر مندانہ تجزیہ

”ملک اس وقت شدید بحرانوں کاشکار ہے“تجزیہ کارحسن نثار کافکر مندانہ تجزیہ
”ملک اس وقت شدید بحرانوں کاشکار ہے“تجزیہ کارحسن نثار کافکر مندانہ تجزیہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ ملک اس وقت شدید بحرانوں کاشکار ہے ، شہبازشریف برطانوی صحافی کےخلاف کیس کیوں نہیں کررہے ،پاکستان کا سب سے بڑا بحران اخلاقیات کا ہے ۔

نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ملک اس وقت شدید بحرانوں کاشکار ہے ، شہبازشریف برطانوی صحافی کےخلاف کیس کیوں نہیں کررہے ،پاکستان کا سب سے بڑا بحران اخلاقیات کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کے بحران نے سب کچھ تباہ کیا جس میں سب سے پہلے نمبرپرمعیشت ہے ، اگر حکمرانوں میں کچھ درد دل ہوتا ، کوئی اصول ہوتے توپھر وہ اس قدر بے رحمی سے ملک کو کیوں لوٹتے ؟

حسن نثار کاکہنا تھاکہ کک اورگارڈ کوبغیر ٹیسٹ کے نہیں رکھاجاتا لیکن ملک کوگاموں اورماجوں کے حوالے کردیا جاتا ہے ، ذوالفقار علی بھٹو کے کابینہ میں کرپٹ لوگ نہیں تھے لیکن بیوف قوف تھے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کودیکھ لیں کونسلر کاالیکشن ہاراہواہے ، احسن اقبال ٹورازم ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا تھا ۔اصل بات یہ ہے کہ جیسا میں ہوں ، ویسے ہی حکمران مجھ پرمسلط کردیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کادودھ ہوگاتو اس پر مکھن بھی اس طرح کاآئے گا ۔ نوازشریف کے دورمیں میرٹ کی پامالی کی گئی اورپیپلز پارٹی نے سندھ کو کوڑے دان میں تبدیل کرکے رکھ دیا ۔

مزید : قومی