شدید دھندکے باعث موٹروے بند ، اندرون وبیرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر ، شہریوں کو غیر ضروری سفرسے گریز کرنے کی ہدایات جاری

شدید دھندکے باعث موٹروے بند ، اندرون وبیرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر ، شہریوں ...
شدید دھندکے باعث موٹروے بند ، اندرون وبیرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر ، شہریوں کو غیر ضروری سفرسے گریز کرنے کی ہدایات جاری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدیددھند ، موٹروے متعدد مقامات سے بند ، اندرون و بیرون ملک 16پروازیں تاخیرکا شکار، گاڑیوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدیددھند کے باعث موٹروے متعدد مقامات سے بند کردی گئی ہے۔ اندرون و بیرون ملک 16پروازیں تاخیرکا شکارہوگئیں جبکہ گاڑیوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق خانیوال سے ملتان موٹروے دھندکے باعث بندکردی گئی ہے۔ موٹروے ایم 4 شام کوٹ سے شورکوٹ تک جبکہ موٹروے ایم 5ملتان سے رحیم یارخان تک دھندکے باعث بندکردگی گئی ہے ۔

چشتیاں اورگردونواح میں شدیددھند ہے ،قومی شاہراہ پرحدنگاہ 20میٹررہ گئی، شہری غیرضروری سفر سے گریزکرنے اورگاڑیوں میں فوگ لائٹس کااستعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ملتان اورگردونواح میں دھند سے ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثر ہواہے جس سے اندرون وبیرون ملک 16 پروازیں تاخیرکاشکارہوگئی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی