ہم نے مل کر سی پیک سے جڑے غلط بیانیے کو شکست دینی ہے، ایک نادانستہ منفی خبر بھی قومی مفاد کو نقصان پہنچا سکتی ہے:فردوس عاشق اعوان

ہم نے مل کر سی پیک سے جڑے غلط بیانیے کو شکست دینی ہے، ایک نادانستہ منفی خبر ...
ہم نے مل کر سی پیک سے جڑے غلط بیانیے کو شکست دینی ہے، ایک نادانستہ منفی خبر بھی قومی مفاد کو نقصان پہنچا سکتی ہے:فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم نے مل کر سی پیک سے جڑےغلط بیانیے کو شکست دینی ہے، سی پیک سے مکمل افادیت کیلئے میڈیا کا کردارکلیدی ہو گا، چینی اور پاکستانی ذرائع ابلاغ مل کر چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،قومی مفاد کیلئے میڈیا کو مجموعی طور پر کردارادا کرنا ہو گا، ایکنادانستہ منفی خبر بھی قومی مفاد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ”ژینوا“ آل میڈیاسروسز کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کے ذریعے پاکستان پوری دنیا سےجڑ جائے گا، سی پیک کے تحت پاکستان میں کئی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں،سی پیک ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،سی پیک کےتحتمنصوبوں سےپاکستان میں ملازمتوں کےمواقع پیداہو رہےہیں اورصنعتوں کوفروغ مل رہا ہے۔اُنہوں نےکہاکہ ایک نادانستہ منفی خبربھی قومی مفاد کو نقصان
 پہنچا سکتی ہے کیونکہ ایسی خبروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کےخواہشمند چینی سرمایہ کار دلبرداشتہ ہوتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سیپیک سے مکمل افادیت کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی ہو گا، سی پیک کے حوالےسے میڈیا کا مثبت کردار اہم ہے،ہم نے مل کر سی پیک سے جڑے غلط بیانیے کوشکست دینی ہے، قومی مفاد کیلئے میڈیا کو مجموعی طور پر کردا رادا کرنا ہوگا، قلم سے موثر کوئی ہتھیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کےدرمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط سے چینی اور پاکستانی ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہو گا، ژینوا نیوز ایجنسی کی طرف سے اردوسروس کا آغاز سب سے زیادہ قابل تعریف ہے،یہ نیوز ایجنسی اردو سمیت 12زبانوں میں سروسز فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی خبر رساں ایجنسی  پاکستان میں بشمول ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سمیت 20 میڈیا ہاؤسز کو سروسز فراہم کررہا ہے،چینی خبر رساں ادارہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرکرنے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے، یہ پاکستان کے بارے میں اوسطاًسالانہ 1400 مثبت سٹوریز شائع کرتا ہے۔ پاکستان کے قومی مفاد کو اجاگرکرنے میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔ سی پیک عملدرآمد کے تناظر میں دونوں
ممالک کے درمیان میڈیا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی خبررساں ادارہ گزشتہ 60 سال سے پاکستان سے خبروں کے اجراءمیں موثر کردار اداکر رہا ہے۔ چین پاکستان دوستی اور باہمی تعلقات کے فروغ میں اس کاانتہائی اہم کردار ہے۔تقریب سے چینی سفیر  اورمشاہد حسین سید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

 

مزید :

قومی -