رستم،چار گلی کے متاثرین کی پریس کلب میں میڈیا سے فریاد

رستم،چار گلی کے متاثرین کی پریس کلب میں میڈیا سے فریاد

  



رستم(تحصیل رپورٹر)چارگلی جانے کے سینکڑوں متاثرین اپنی فریاد لیکر رستم پریس کلب پہنچ گئے، اصل انتقالات اور عدالت سے اسٹے آرڈر کی موجودگی میں ارضیات سے درخت اور فصل کاٹنا سراسر ظلم و ناانصافی ہے، انتظامیہ کی ملی بھگت سے تقریباً ساٹھ لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے، ایک ہفتہ بعد رستم مردان روڈ پر خواتین اور بچوں کیساتھ دھرنا دیں گے۔ رستم پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران ہمایون خان، حاجی ثمرگل، اسد خان، اکرام الحق، فضل داد، سلیم خان اور دیگر نے کہا کہ ہم یونین چارگلی موضع جانے پوٹوہار میں نوے برس سے رہائش پذیر ہیں ہمارے آباو جداد نے یہ زمینیں قیمت پر خریدی ہیں جس کا ہمارے پاس اصل کمپیوٹرائز انتقالات بھی موجود ہیں لہٰذا شفیع نامی بااثر شخص کے کہنے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نواز خان، پٹواری حلقہ چارگلی خالد اقبال اور ایس ایچ او تھانہ رستم عبدالحکیم خان نے ملی بھگت سے عدالت سے اسٹے آرڈر کے باوجود ہمارے زرعی زمینوں سے لاکھوں روپے کے درخت اور گندم فصل کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں، انہوں نے صوبائی حکومت، ڈی آئی جی اور ڈی پی او مردان، ڈپٹی کمشنر مردان سے پرزور مطالبہ کیا کہ مذکورہ افراد کے خلاف فوری طور پر کاروائی کے احکامات جاری کرکے ہمارے نقصان کا آزالہ کیا جائے بصورت دیگر سات دن بعد خواتین اور بچوں سمیت رستم مردان روڈ پر دھرنا دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...