رستم،سورج گرہن پر رستم کے مختلف جامعات اور مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام

  رستم،سورج گرہن پر رستم کے مختلف جامعات اور مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام

  



 رستم(نمائندہ پاکستان) سورج گرہن پر رستم کے مختلف جامعات اور مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا جس میں پرہجوم نماز کسوف جامعتہ عربیہ میں شیخ عبدالبصیر المدنی اور جامعتہ تعلیم القرآن تھانہ مسجد میں حافظ عبدالناصر نے ادا کیا نماز کے بعد اجتماعی دعائیں بھی مانگی گئی اور لوگوں نے ذکر اذکار کا ورد بھی شروع کیا علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ سورج گرہن اللہ تعالی کی نشانیوں میں ایک نشانی ہے وہ ایک ہے اور اللہ تعالی کا کوئی شریک نہیں ہے عالم اسلام کو پیغام دیتے ہیں کہ سورج گرہن کے دوران ذکر و اذکار کا اہتمام جاری رکھے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگا کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر